ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بار کونسل نے 5 ہزار سے زیادہ وکلاء کو کیا معطل

بار کونسل نے 5 ہزار سے زیادہ وکلاء کو کیا معطل

Sun, 24 Mar 2019 01:53:46  SO Admin   S.O. News Service

چنئی:23 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  بار کونسل آف انڈیا نے پورے ملک کے 5970 وکلاء کو پریکٹس کرنے سے اس وقت تک کے لئے معطل کر دیا، جب تک وہ ایڈوکیٹ ویلفیئر فنڈ (اے ڈبلیوایف) کے لئے اپنا زیر التواء سبسکریپشن جمع نہیں کرا دیتے۔ایڈووکیٹس ویلفیئر فنڈ (ببی سی آئی) کمیٹی نے وکلاء کو کئی نوٹس اور انتباہ دینے کے بعد اس کارروائی کا سہارا لیا ہے۔سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ فنڈ میں سبسکریپشن نہیں کرنے والے وکیل پورے ملک کی کسی بھی عدالت میں پریکٹس نہیں کر پائیں گے۔بار کونسل آف انڈیا کے قوانین کی شق 40، باب ۔2، باب 6 میں واضح کیا گیا ہے کہ وکیل کے طور پر رجسٹریشن کرانے والے ہر شخص کو اے ڈبلیوایف کا سبسکرپشن لازمی طور پر لینا ہوگا۔
اس سبسکرپشن کا ہر تین سال میں اپ گریڈ کرانا ہوتا تھا، لیکن 1993 سے یہ زندگی بھر کر دیا گیا تھا،اگرچہ اس کا سبسکریپشن رجسٹریشن کے وقت ہی جمع کرانا لازمی کیا گیا تھا۔1993 سے پہلے رجسٹرڈ ہوئے وکلاء کو اس سبسکریپشن سالانہ جمع کرانا ہوتا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں بار کونسل نے کہا تھا کہ 7 ہزار سے زیادہ وکلاء نے سبسکریپشن جمع نہیں کرایا ہے، جنہیں نوٹس بھیجا گیا ہے۔اس کے باوجود 5،970 وکلاء کے سبسکریپشن جمع نہیں کرنے پر 21 مارچ کو بی سی ای کمیٹی نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی معلومات 23 مارچ کو تمام ریاستوں کی بار کونسل کو بھیج دی گئی ہے۔


Share: